اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

میں دہشت گردانہ حملے، ماضی کی داستان

ہندوستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا مقابلہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۶۹
تاریخ اشاعت: 12:32 - July 04, 2018

میں دہشت گردانہ حملے، ماضی کی داستانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے سوراج میگزین کو دیے گئے تفصیلی انٹرویو کے دوران کہا کہ اب ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے ماضی کی داستان بن چکے ہیں۔

نریندرمودی کاکہناتھاکہ ہم نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کاقلع قمع کرنے کے لئے کارگرحکمت عملی مرتب کرکے اس پرعمل درآمد کوبھی یقینی بنایا اوریہی وجہ ہے کہ اب ملک میں دہشت گردانہ حملے نہیں ہورہےہیں ۔

وزیراعظم نریندرمودی نے اچھی حکمرانی ،ترقی ،ذمہ داری اوراحتساب‘کوکشمیرکیلئے مرکزی سرکارکے متعین کردہ مقاصدیا اہداف قراردیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیرمیں قیام امن کے لئے مرکزی حکومت نے ایک مذاکرات کارکی تقرری عمل میں لائی ہے جواپناکام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کسی بھی طرح کے تشددکوناقابل برداشت قراردیتے ہوئے کہاکہ اب ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے ماضی کی داستان بن چکے ہیں ۔

ادھر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پی ڈی پی بھاجپا مخلوط حکومت گرنے کے بعد وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ پہلی مرتبہ کشمیرکادورہ کررہے ہیں جہاں وہ سرینگرمیں سیکورٹی سطح کی ایک اہم میٹنگ کی صدارت کریں گے گزشتہ 4ہفتوں میں راج ناتھ سنگھ کا یہ دوسرادورہ ہوگا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں