اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافے کا امریکی اعتراف

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں رواں سال کی پہلی چھے ماہی میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں تہتر فیصد اضافہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۷۲
تاریخ اشاعت: 8:53 - July 06, 2018

افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافے کا امریکی اعترافمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے افغانستان کے بارے میں کانگریس میں پیش کردہ اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ پہلی دسمبر دو ہزار سترہ سے اکتیس مئی دو ہزار اٹھارہ تک افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں تہتر فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مدت میں افغان سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں میں بھی چودہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اپنی اس رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ روس بقول اس کے طالبان کی حمایت کر کے ، علاقے میں واشنگٹن کے اثرورسوخ کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا نے سن دو ہزار ایک میں دہشت گردی اور منشیات کے خلاف مہم کے بہانے افغانستان پر چڑھائی کی لیکن دو عشرے گزر جانے کے بعد بھی نہ صرف یہ کہ منشیات کی پیداوار کم نہیں ہوئی اور دہشت گردی ختم نہیں ہوئی بلکہ دہشت گرد گروہوں کی کارروائیوں اور منشیات کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ بھی ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان میں بدامنی کو ہوا دے کر داعش کے قدم بھی اس ملک میں جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں