مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وارپریس بریفنگ میں پاکستان کےترجمان ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان بار بار کہہ چکا ہے کہ افغانستان کے سیاسی حل کے حامی ہیں کیوں کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، پاکستان طالبان کےساتھ مذاکرات کی حمایت کرتا ہے لیکن طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں، ہم افغان صدر اشرف غنی کے اقدامات کی بھی حمایت کرتے ہیں اور امید ہے کہ طالبان امن کے قیام کے لیے موقع کا فائدہ اُٹھائیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان کشمیر میں انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی پاسداری کرے، اور عالمی برادری کو بھی چاہئے کہ وہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔
پیغام کا اختتام/