16 October 2024

ایران القاعدہ کو عالمی امن و سلامتی کا دشمن سمجھتا ہے

اسلام آباد میں ایران کے سفارت خانے نے القاعدہ دہشت گرد گروہ کے ساتھ تعلقات پر مبنی پاکستان کے بعض ذرائع‏ ابلاغ کے دعوے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ ایران، القاعدہ دہشت گرد گروہ کو عالمی امن و سلامتی کا دشمن سمجھتا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۸۶
تاریخ اشاعت: 22:47 - July 07, 2018

ایران القاعدہ کو عالمی امن و سلامتی کا دشمن سمجھتا ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے بعض ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ القاعدہ دہشت گرد گروہ کے ساتھ ایران کے روابط ہیں۔

اسلام آباد میں ایران کے سفارت خانے نے ہفتے کے روز ایک بیان میں القاعدہ کے ساتھ تعلقات ہونے کی تردید کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چار عشروں کی ایران کی تاریخ اور اس ملک کو دہشت گردی سے پہنچنے والے جانی و مالی نقصانات پر نظر ڈالنے سے اس بات کی بخوبی نشاندہی ہوتی ہے کہ ایران نے دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ ٹھوس قدم اٹھایا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چار عشروں کے دوران سترہ ہزار ایرانی شہری منافقین، القاعدہ، طالبان اور داعش دہشت گرد گروہوں کے وحشیانہ حملوں کی بھینٹ چڑھے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں