16 October 2024

ایران فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر نے ایران میں فلسطین کے سفیر صلاح الزواوی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ایران فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھےگا
خبر کا کوڈ: ۱۷۹۱
تاریخ اشاعت: 14:07 - July 08, 2018

ایران فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھےگامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے تہران میں فلسطین کے سفیر صلاح الزواری سے ملاقات میں کہا کہ ایران کی طرف سے فلسطینیوں اور اسلامی مزاحمتی تنظیموں کی حمایت کا سلسلہ پوری قوت اور طاقت کے ساتھ جاری رہےگا۔

اس ملاقات میں فلسطین کے سفیر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے بڑا اور اہم مسئلہ ہے اور اس مسئلہ پر امت مسلمہ کو بھر پور توجہ دینی چاہیے۔ فلسطینی سفیر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ عالمی صہیونی منصوبوں کے اصلی کرتا دھرتا ہیں اور اسے بعض گمراہ عرب حکمرانوں کی حمایت حاصل ہے ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام نے  سینچری ڈیل کو بھی مسترد کردیا ہے۔

فلسطینی سفیر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے قدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا در اصل قدس کی تاریخ اور عالم اسلام میں قدس کی اہمیت سے ان کی عدم واقفیت کی نشاندہی ہوتی ہے۔ 

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں