اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

صیہونی وزیراعظم کےغیرمنطقی مؤقف کی اہمیت نہیں

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو روس کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات اور گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۱۵
تاریخ اشاعت: 11:24 - July 12, 2018

صیہونی وزیراعظم کےغیرمنطقی مؤقف کی اہمیت نہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو روس کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات کی۔

اس ملاقات اور صیہونی وزیراعظم کی ہرزہ سرائیوں کے حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی کے سنیئر مشیر برائے بین الاقوامی امور ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے غیرمنطقی مؤقف اور ہرزہ سرائیوں کو کوئی بھی اہمیت نہیں دیتا۔

علی اکبر ولایتی نے ایران - روس تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں اور حالیہ برسوں میں دوطرفہ اور علاقائی سطح پر بھی مشترکہ تعاون میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کے سنیئر مشیر برائے بین الاقوامی امور علی اکبر ولایتی ماسکو کے دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ روسی قیادت کو رہبر انقلاب اسلامی اور صدر مملکت کے اہم پیغامات دیں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں