مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد اور الرمادی کے درمیان شاہراہ کو کھول دیا گیا ہے یہ شاہراہ 2014 سے دہشتگرد گروہ داعش کی دہشتگردانہ کارروائیوں کی وجہ سے اب تک بند پڑی تھی۔
عراق کے وزیر داخلہ قاسم الاعرجی کی موجودگی میں مذکورہ شاہراہ کو کھول دیا گیا ۔ عراقی فوجی ذرائع کے مطابق عراقی فورسز اردن اور شام کے سرحدی علاقوں پر اب مسلط ہوگئی ہیں یہ علاقہ اس سے قبل دہشت گردوں کے کنٹرول میں تھا۔
پیغام کا اختتام/