16 October 2024

حزب اللہ کے مجاہدین رہبر انقلاب اسلامی سے ملے

لبنان کی معروف 33 روزہ جنگ میں معذور ہو جانے والے حزب اللہ کے بعض مجاہدوں نے ،مذکورہ جنگ کی برسی کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے خصوصی ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۳۳
تاریخ اشاعت: 17:19 - July 13, 2018

حزب اللہ کے مجاہدین رہبر انقلاب اسلامی سے ملےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 12 جولائی 2006 میں اسرائیل اور لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے درمیان ایک جنگ کا آغاز ہوا جو اسی سال 14 اگست کو اختتام پذیر ہوئی۔ یہ جنگ 33 روزہ جنگ کے نام سے دنیا میں معروف ہوئی اور اس میں حزب اللہ نے اسرائیل کو رسواکن شکست دی جو آج تک دنیا والوں کو اچھی طرح یاد ہے۔

غاصب صیہونی حکومت نے حزب اللہ کی قید میں موجود اپنے سپاہیوں کی آزادی کے بہانے حزب اللہ پر چڑھائی کر دی تھی مگر 33 روز تک جاری جنگ میں اسے اپنے مقصد میں تو ناکامی ہوئی ہی، ساتھ ہی اسے بھاری جانی و مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔

امریکی ریاست میساچوسٹ میں سرگرم ایک فرانسیسی مرکز ’’ایکسس آف لاجک‘‘ کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق اس جنگ میں 2300 صیہونی دہشتگرد فوجی ہلاک  جبکہ 700 زخمی ہوئے۔اسکے علاوہ اُس دور تک اسرائیل کا شاہکار اور اسکے لئے مایۂ ناز  سمجھ جانے والے 160 مرکاوا ٹینک کو حزب اللہ نے تباہ کیا۔

گزشتہ روز اس جنگ میں شریک اور معذور ہونے والے حزب اللہ کے بعض مجاہدوں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی امامت میں نماز ادا کرنے کے بعد ان سے خصوصی ملاقات کی۔

اس ملاقات کی مزید تفصیلات و تصاویر ابھی فی الحال منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں