اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کریمہ اہل بیت کا جشن ولادت باسعادت

کریمہ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے موقع پر پورا اسلامی جمہوریہ ایران جشن و نور میں غرق ہے
خبر کا کوڈ: ۱۸۴۲
تاریخ اشاعت: 6:09 - July 15, 2018

کریمہ اہل بیت کا جشن ولادت باسعادتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرزند رسول حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی خواہر گرامی حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے پورے اسلامی جمہوریہ ایران میں جشن اور محافل کا سلسلہ جاری ہے-

حضرت فاطمہ معصومہ (س) یکم ذیقعدہ  ایک سو تہتّر ہجری قمری کو  مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائیں -

آپ کی آفاقی شخصیت، بے پناہ فضائل و کمالات کا مظہر تھی-آپ کی ولادت کی مناسبت سے ایران کے مقدس شہر قم میں واقع آپ کے روضہ اقدس میں شاندارجشن  کا انعقاد کیا گیا ہے  جس میں ہزاروں عقیدت مند شریک ہیں-  قم میں نجی و سرکاری عمارتوں،  امام بارگاہوں اور مسجدوں نیز مذہبی مقامات پر چراغاں کیا گیا ہے جبکہ اہلبیت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے شیدائی، جگہ جگہ لوگوں میں شربت اور مٹھائیاں تقسیم کر کے اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں-

مشہد مقدس میں بھی حضرت امام رضا علیہ السلام کا روضہ اقدس مرجع خلائق بنا ہوا ہے اور بڑی تعداد میں عاشقان اہل بیت عصمت و طہارت کریمہ اہل بیت کے جشن ولادت میں شریک ہیں حضرت بی بی معصومہ (س) کی ولادت با سعادت کے ساتھ ہی ایران بھر میں عشرہ کرامت کا بھی آغازہو گیا ہے۔یکم ذی القعدہ جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کا یوم ولادت باسعادت اور گیارہ ذی القعدہ آپ کے بھائی حضرت امام رضا  علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت ہے اسی مناسبت سے ان ایام کو عشرہ کرامت کے طور پر منایا جاتا ہے

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں