مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم کے دفتر اطلاعات و نشریات کے حوالے سے بتایا ہے کہ حج امور کے متعلقہ حکام اور کارکنوں نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔
وزارت حج و زیارت کے حکام سے خطاب کرتے ہوئے رہبرمعظم کا کہنا تھا کہ اب امریکیوں نے اپنی شیطانی سیاست کا نام "صدی کی ڈیل" رکھ دیا ہے تاہم انہیں جان لینا چاہئے کہ اللہ کے فضل و کرم سے یہ ڈیل ہرگز کامیاب نہیں ہوگی اور فلسطین کی یاد کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
رہبر معظم نے حج و زیارت کے حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حج کے دوران دنیا کے مختلف نکات سے مسلمانوں کے ایک جگہ جمع ہونے کے اغراض و مقاصد کو معنویت کے علاوہ بھی نہایت اہم قرار دیا اور کہا کہ حج کے اہداف میں سے ایک اہم ہدف مسلمانوں کا ایک جگہ پر جمع ہونا، ربط و تعلق برقرار رکھنا اور باہمی ہماہنگی ہے جس کا مطلب بھی امت مسلمہ کا متحد ہونا ہے۔
امام خامنہ ای نے اس تاکید کیساتھ کہ مسجد الحرام اور مسجد النبی دنیا کے تمام مسلمانوں کی ہیں نہ کہ صرف ان لوگوں کی جو ان پر مسلط ہوگئے ہیں، کہا: "کسی کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ حج کے اصلی مفاہیم کو یقینی بنانے میں رکاوٹ ڈالے اور اگر کوئی حکومت اس قسم کا کوئی اقدام کرتی ہے تو وہ در اصل "صدّ عن سبیل الله" کا مرتکب ہوا ہے۔
رہبر انقلاب نے دو سال قبل ہونے والے منا اور مسجد الحرام کے خونین سانحوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسے بہت بڑا ظلم قرار دیا اور تاکید کہ ان سانحوں کی تحقیقات کروانا ہمارا حق ہے، اس معاملے کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہئے اور ذمہ داران کو چاہئے کہ وہ مختلف بین الاقوامی راستوں سے اس موضوع کی تحقیقات کیلئے اقدامات اٹھائیں اور اس ضمن میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں ایران کی بھی نمائندگی ہو کیونکہ ان سانحوں کے دوران حجاج کی سلامتی کی ذمہ داری سعودی حکومت کی تھی جسے نہیں نبھایا گیا اور یہاں تک کہ شہداء کو دیت بھی نہیں دی گئی۔
امام خامنہ ای نے اتحاد اور ایک آواز کو عالم اسلام کیلئے موجودہ دور کا سب سے اہم لازمہ قرار دیا اور کہا کہ دشمن کی توجہ مسلمانوں کیساتھ بالخصوص یمن اور فلسطین کے معاملوں میں مقابلے پر مرکوز ہے، اب امریکیوں نے اپنی شیطانی سیاست کا نام "صدی کی ڈیل" رکھ دیا ہے تاہم انہیں جان لینا چاہئے کہ اللہ کے فضل و کرم سے یہ ڈیل ہرگز کامیاب نہیں ہوگی اور فلسطین کی یاد کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
رہبر انقلاب نے فرمایا کہ فلسطینی قوم اس سازش کیخلاف استقامت کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور مسلمان اقوام فلسطینیوں کی پشتیبان ہیں، البتہ بعض اسلامی حکومتیں کہ جن کا اسلام پر بالکل عقیدہ ہی نہیں، اپنی حماقت، جہالت اور دنیوی لالچ کے سبب امریکیوں کے فدائی بن گئی ہیں تاہم خداوند متعال کے فضل و کرم سے امت مسلمہ اور فلسطینی قوم اپنے دشمنوں پر فتح حاصل کریگی اور ساری دنیا دیکھے گی ایک دن جعلی صہیونی رجیم فلسطین کی سرزمین سے مٹ جائے گی۔
پیغام کا اختتام/