اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

تمام امیدواروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، نگران وزیر اطلاعات

پاکستان کے نگران وزیر اطلاعات سید علی ظفر نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۶۵
تاریخ اشاعت: 14:13 - July 17, 2018

تمام امیدواروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، نگران وزیر اطلاعاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے نگران وزیر اطلاعات سید علی ظفر نے پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام امیدواروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انتخابی عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ قوم متحد ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزادانہ طور پر کام کر رہا ہے اور انتخابات کا انعقاد مقررہ وقت پر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پرامن مہم اور پرامن انتخابات یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن کے ساتھ سیاسی جماعتوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنے اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں سے مقامی انتظامیہ کو پیشگی مطلع کرنا چاہئے تاکہ سکیورٹی کے ضروری اقدامات کئے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ذرائع ابلاغ کو قانون کے مطابق مکمل آزادی اظہار فراہم کر رہی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں