16 October 2024

ایران اور پاکستان کی عسکری قیادت کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری اور پاکستان کے آرمی چیف جنرل باجوہ نے اسلام آباد میں ہونے والی اپنی ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون سمیت اہم علاقائی اور سرحدی سیکورٹی کے معاملات پر بات چیت کی
خبر کا کوڈ: ۱۸۶۹
تاریخ اشاعت: 14:36 - July 17, 2018

ایران اور پاکستان کی عسکری قیادت کی ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات میں پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دفاعی اور فوجی ٹریننگ کے میدانوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا -

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے دفاعی تعاون کی سطح کو بڑھانے کو ضروری قراردیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کا تعاون علاقےمیں امن و استحکام کی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے -

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری اور ان کے ہمراہ وفد جو اتوار کو سرکاری دورے پر پاکستان پہنچا ہے پاکستان کے صدر ممنون حسین سے ملاقات کرنے کے ساتھ دیگر پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا -

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں