مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر اور سینیئر کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے منگل کو تہران میں ملٹری کالج میں کیڈٹوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج دفاعی آمادگی اور توانائی کی اعلی منزل پرفائز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی فوج نہ صرف اپنی توانائیوں اور آمادگی کی حفاظت کررہی ہے بلکہ اس میں روز افزوں اضافہ بھی کررہی ہے۔ ایڈمرل سیاری نے کہاکہ بری فوج، فضائیہ، بحریہ اور ایئرڈیفنس کے یونٹ بہت سی مشقیں انجام دے رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اپنی توانائیوں اور استعداد کی بدولت کہیں بھی اور کسی بھی طرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
پیغام کا اختتام/