اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کینیڈا میں امریکہ پر انحصار کم کرنے کا عمل شروع

کینیڈا کے وزیراعظم نے دوہزار انیس کے چیلنجنگ الیکشن سے قبل اپنی کابینہ میں تبدیلی کا عمل شروع کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۸۸
تاریخ اشاعت: 22:03 - July 19, 2018

کینیڈا میں امریکہ پر انحصار کم کرنے کا عمل شروعمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کابینہ میں یہ تبدیلیاں ملک کے تجارتی لین دین کو وسعت دینے اور امریکی منڈیوں پر انحصار کم کرنے کی غرض سے کی جارہی ہیں۔نیسن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تازہ جائزے کے مطابق لیبرل کو سینتس فیصد اور کنزویٹو کو پینتیس فی صد عوامی حمایت حاصل ہے جسے دیکھتے ہوئے وزیراعظم ٹروڈو نے گیارہ وزیروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے خبردار کیا ہے کہ اوٹاوا -

واشنگٹن کشیدگی سے امریکہ پر انحصار کے خطرات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ کینیڈا کی پچھتر فی صد برآمدات امریکی منڈیوں سے وابستہ ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم جون کو یورپی یونین کے رکن ملکوں، کینیڈا اور میکسیکو سے اسٹیل اور ایلمونیئم کی درآمدات پر پچیس فیصد اور دس فی صد ڈیوٹی عائد کرکے ان ملکوں کے خلاف عملی طور پر تجارتی جنگ شروع کردی ہے۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں