اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فوج آزادانہ انتخابات کو یقینی بنائے گی، جنرل باجوہ

پاکستان کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ فوج دیگر اداروں کے ساتھ مل کر عوام کے لئے آزادانہ طور پر جمہوری حق استعمال کرنے کا سازگار ماحول یقینی بنائے گی۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۸۹
تاریخ اشاعت: 22:12 - July 19, 2018

فوج آزادانہ انتخابات کو یقینی بنائے گی، جنرل باجوہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہیں عام انتخابات کے موقع پر الیکشن کمیشن سے متعلق حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر پاکستانی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج انتخابات میں سازگار ماحول یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے اور ہم ضابطہ اخلاق اور دئے گئے مینڈیٹ میں الیکشن کمیشن سے تعاون جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج دیکر اداروں کے ساتھ مل کر عوام کے لئے آزادانہ طور پر جمہوری حق کو استعمال کرنے کا سازگار ماحول یقینی بنائے گی۔

دوسری جانب پاکستان کے نگراں وزیراعظم ناصرالملک نے کہا ہے کہ نگراں حکومت غیر جانبدارانہ اور  شفاف الیکشن کرانے کے لئے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں پنجاب کے نگراں وزیر اعلی ڈاکٹرحسن عسکری کی قیادت میں صوبائی وزرا سے ملاقات میں کہی - ملاقات میں انتخابات کے انتظامات اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں