اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مظاہروں کے دوران قانون توڑنے والوں کیساتھ سختی سے پیش آئیں گے

نائب ایرانی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے تاہم حالیہ رونما ہونے والے بدامنی کے واقعات میں ملوث فسادی عناصر اور قانون توڑنے والوں کے ساتھ پولیس اور انتظامیہ کا ردعمل سخت ہوگا.
خبر کا کوڈ: ۱۹
تاریخ اشاعت: 15:02 - January 02, 2018

مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ بات نائب وزیر داخلہ برائے سیکورٹی امور 'حسین ذوالفقاری' نے منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کے بعض علاقوں میں بدامنی کے واقعات کا جلد خاتمہ ہوگا اور اس مقصد کے لئے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری ہے.

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کونسل کی ہدایات کے مطابق پولیس اور انتظامیہ نے احتجاج مظاہروں میں شامل افراد کے ساتھ نرم رویے کے ساتھ صبر و تحمل سے کام لیا.

نائب ایرانی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پولیس اور سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں فسادی عناصر اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سختی سے پیش آئیں گے.

انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی عوام مہنگائی اور بعض مسائل کے باوجود ملکی سلامتی اور موجودہ حساس صورتحال کو سمجھتے ہوئے سازشی ٹولوں کا ساتھ دینے کو مسترد کرتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ملک کے اکثر علاقوں میں امن و امان کنٹرول میں ہے جبکہ عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان باہمی تعاون کے ذریعے حالیہ واقعات کا خاتمہ کیا جائے گا.

پیغام کا اختتام/

 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں