مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے الجوف کے قریب واقع السلان چھاونی اور اس کے اطراف میں تعینات سعودی اتحاد کےٹھکانوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں نو فوجی ہلاک ہوگئے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران میں واقع علیب کی بلندیوں اور شبکہ نامی فوجی چیک پوسٹ کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب روزنامہ رای الیوم نے یمنی فوج کے ڈرون طیاروں کو سعودی عرب کی سیکورٹی اور معیشت کے لئے اسٹریٹیجک خطرہ قرار دیا ہے۔
اخبار کے مطابق یمنی فوج کے ڈرون طیارے نہ صرف تیل کی تنصیبات کے لیے بلکہ سعودی عہدیداروں کے جان کے لیے بھی براہ راست خطرہ شمار ہوتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون طیاروں نے جمعرات کے روز شمال مشرقی صوبے معارب میں سعودی عرب سے وابستہ یمن کے معزول اور مستعفی صدر کے حامی مسلح کمانڈروں کے اجلاس پر حملہ کیا تھا۔
پیغام کا اختتام/