اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ کا ڈومور مطالبہ جاری؛ پاکستان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کیخلاف موثر اقدام کرے

امریکی فوج کی سینٹرل کمان (سینٹ کام )کے کمانڈرجنرل جوزف ووٹل نے کہاہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلیے پاکستان کاتعاون اہم ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۰۸
تاریخ اشاعت: 0:02 - July 22, 2018

امریکہ کا ڈومور مطالبہ جاری؛ پاکستان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کیخلاف موثر اقدام کرےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلوریڈامیں سینٹرل کمان کے ہیڈکوارٹرزمیں امریکی فوج کی جنوبی ایشیاکے بارے میں حکمت عملی کے بارے میں محکمہ دفاع کی بریفنگ کے دوران جنرل جوزف ووٹل نے کہاکہ افغانستان میں پائیدار سیاسی حل کے مقصد کے حصول کیلیے پاکستان کاتعاون انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔

پاکستان سے ڈومور کے مطالبے پرمبنی امریکی انتظامیہ کے موقف کااعادہ کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ہم اس اہم کردار کو نبھانے میںمدد کیلیے پاکستان کے ساتھ قریبی طورپرمل کرکام کررہے ہیں جس کا عندیہ انھوں نے دیااوراب وقت آگیاہے کہ وہ آگے بڑھیں۔

افغانستان فورسز کی استعداد بہترہورہی ہے تاہم انھیں طالبان اورداعش کے شدت پسندوں کامقابلہ کرنے کیلیے مزیدوقت درکارہے، افغان فورسزلڑرہی ہیں اور جانی نقصان بھی ہورہاہے تاہم ہرگزرتے دن کے ساتھ ان کی صلاحیت اورکارکردگی میں بہتری آرہی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں