اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

روس کے شہر سوچی میں شام کے امن مذاکرات کا آغاز

روس کے شہر سوچی میں صدر پوتین کے پیغام سے شام کے امن مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۳
تاریخ اشاعت: 1:04 - February 01, 2018

روس کے شہر سوچی میں شام کے امن مذاکرات کا آغازمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے امن مذاکرات میں صدر ولادیمیر پوتن کا پیغام روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پڑھ کے سنایا ۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ سوچی میں شام کی نیشنل ڈائیلاگ کانگریس کا مقصد، اس ملک میں سات سال سے جاری بحران کو ختم کرنا ہے ۔انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ شام کے قومی مذاکرات کو اس ملک کے بحران کے خاتمے پر منتج ہونا چاہئے۔

انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان مذاکرات میں کوشش ہونی چاہئے کہ شام کے عوام کو متحدہ کیا جائے اور دہشت گردی سے نجات دلائي جائے۔ صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے پیغام میں یاد دہانی کرائي ہے کہ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایران، روس اور ترکی کی شمولیت سے شام کے بارے میں انجام پانے والے مذاکرات کے نتیجے میں ، شام میں کشیدگی سے پاک امن علاقہ وجود میں آیا اور شام کے عوام کے اندر اعتماد میں اضافہ ہوا ۔

اس رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے صدر ولادیمیر پوتین کا پیغام پڑھنے کے بعد شام کے بارے میں سوچی اجلاس میں معاونت کرنے پر ایران اور ترکی کا شکریہ ادا کیا۔رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ روسی وزارت خارجہ کی دعوت پر سوچی میں شام کے قومی مذاکرات میں مجموعی طور پر شام کی حکومت اور حزب اختلاف کے ایک ہزار پانچ سو گیارہ نمائندے شریک ہیں۔

یاد رہے کہ روس کے شہر سوچی میں پیر کو ایران، روس اور ترکی کے نمائندوں کے درمیان دو فریقی اور سہ فریقی مذاکرات ہوئے تھے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں