مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کابل میں پاکستان اورافغانستان کے درمیان ورکنگ گروپوں کے پہلے اجلاس کے دوران طے پایا۔
دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق مذاکرات امن اور یکجہتی کیلئے پاکستان، افغانستان ایکشن پلان کے تحت منعقد ہوئے۔
مذاکرات میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے 28 رکنی پاکستانی وفد کی جبکہ افغانستان کے نائب وزیرخارجہ حکمت خلیل کرزئی نے اپنے ملک کے وفد کی قیادت کی۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق فریقین نے اس بات پر اتفاق کیاکہ ورکنگ گروپوں کے درمیان رابطے سے ایکشن پلان پر عملدرآمدمیں سہولت ملے گی۔
ایکشن پلان کے تحت پانچ ورکنگ گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں جو ادارہ جاتی سطح پر بات چیت کیلئے دونوں ملکوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔
دونوں وفود نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون کی ضرورت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے علاقائی امن اور افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن افغانستان واپسی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
پیغام کا اختتام/