اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دونوں کوریاؤں کی جنگ کے خاتمے کے اعلان کا مطالبہ

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے کہا ہے کہ وہ پانمونجوم امن اعلامئے کے تحت سرکاری طور پر دونوں کوریاؤں کے مابین جنگ کی حالت کے خاتمے کا اعلان کرے۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۵۲
تاریخ اشاعت: 12:22 - July 24, 2018

دونوں کوریاؤں کی جنگ کے خاتمے کے اعلان کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے کہا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے سربراہوں کی ملاقات میں ہونے والے سمجھوتے اور پانمونجوم صلح اعلامئے پر عمل کرتے ہوئے انیس سو ترپن میں ہوئی جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کر دے-

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی کوریا کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے وعدے پر عمل کرے اور سرکاری طور پر جنگ کے خاتمے کا اعلان کرے-

انیس سو ترپن میں جزیرہ نمائے کوریا میں جنگ کے خاتمے کے بعد یہ خطہ بدستور جنگی حالت میں رہا ہے کیونکہ دونوں فریقوں نے پائیدار اور دائمی صلح کے سمجھوتے پر دستخط نہیں کئے ہیں-

شمالی کوریا نے بارہا کہا ہے کہ اس طرح کا ایک سمجھوتہ دونوں ملکوں کے درمیان طے پانا چاہئے اور شمالی کوریا کی حکومت اور وزارت خارجہ نے بھی اس سلسلے میں بیانات جاری کئے ہیں-

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے سربراہوں نے گذشتہ اپریل میں اپنی تاریخی ملاقات کے دوران جو پانمونجوم میں ہوئی تھی، دونوں کوریاؤں کے درمیان جنگ کے باضابطہ خاتمے کے اعلان پر اتفاق کیا تھا-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں