اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان میں انتخابی مہم کا آخری دن

پاکستان کے عام انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے اور سبھی سیاسی جماعتوں خاص طور پر مسلم لیگ نون، پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے اپنی انتخابی مہم کو نقطہ عروج پر پہنچا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۵۷
تاریخ اشاعت: 17:48 - July 24, 2018

پاکستان میں انتخابی مہم کا آخری دنمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پچیس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کی انتخابی مہم پیر اور منگل کی درمیانی رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی-  پاکستان کی سبھی چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم کے آخری دن ریلیوں، جلسوں اور کارنر میٹینگز کا اہتمام کر رکھا ہے اور سبھی پارٹیاں انتخابی مہم کے آخری دن زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں-

پاکستان کے انتخابی قانون کے مطابق انتخابی مہم کی مدت کی خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ جرمانے یا دو سال قید یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں- پاکستان میں عام انتخابات کے لئے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کے لئے تئیس دن دیئے گئے تھے جو گذشتہ عام انتخابات کے مقابلے میں زیادہ تھے-

الیکشن کمیشن نے سبھی سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم تئیس اور چوبیس جولائی کی درمیانی شب ہر حال میں ختم کر دیں-  پاکستان کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کو پچیس جولائی بدھ کو ووٹ ڈالے جائیں گے جس کے لئے ہرطرح کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے-

پیغام کا اختتام/

 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں