اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ سمجھ لے کہ تسلط پسندی کا دور گذر چکا، ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی حکام کے بیانات پر جن میں ایک طرف دھونس و دھمکی اور دوسری طرف مذاکرات کی باتیں ہیں، ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو یہ بات جان لینا چاہئے کہ موجودہ دور تسلط پسندی، دھونس و دھمکی اور خودسری کا دور نہیں ہے
خبر کا کوڈ: ۱۹۸۱
تاریخ اشاعت: 23:01 - July 25, 2018

امریکہ سمجھ لے کہ تسلط پسندی کا دور گذر چکا، ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں مستقل امریکی مندوب نکی ہیلی نے سی بی این ٹی وی سے گفتگو میں ایران پر اس بات کا الزام عائد کرنے کے بعد کہ اس نے اپنے آئندہ اقدام سے ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے والے ملکوں کو ڈرایا ہے، ایران کے ساتھ نئے ایٹمی معاہدے پر مذاکرات کے لئے اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بدھ کے روز اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ مذاکرات کے لئے امریکی حکام کے قول و فعل پر ہرگز کوئی اعتماد نہیں کیا جا سکتا، انھیں مشورہ دیا کہ وہ دھونس و دھمکی کے ساتھ توسیع پسندی اور خود سرانہ رویہ اختیار کر کے ایران کے ساتھ مذاکرات کا خیال ہمیشہ کے لئے اپنے دل و دماغ سے نکال دیں اور دوبارہ شکست خوردہ تجربہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کی مہذب ، شجاع اور تاریخ ساز قوم نے اپنی قابل فخر تاریخ میں اپنی تہذیب و ثقافت اور عقل و منطق کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیشہ دھمکی کا جواب دھمکی اور عزت و احترام کا جواب عزت و احترام سے دیا ہے اور وہ تسلط و توسیع پسندی اور دباؤ نیز دھونس ودھمکی کے مقابلے میں اپنے ملک کی آزادی و ارضی سالمیت، نیز اپنے حقوق کے دفاع و تحفظ میں کبھی کوئی کوتاہی نہیں برتے گی۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں