16 October 2024

امریکہ کے خلاف ایران کی شکایت موثر اقدام

ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی عدالت میں امریکہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اقدام جوہری معاہدے کے سلسلے میں موثر تھا۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۰۰
تاریخ اشاعت: 18:05 - July 27, 2018

امریکہ کے خلاف ایران کی شکایت موثر اقداممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ حشمت الله فلاحت پیشه نے کل ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ ایران کے وزیر خارجہ  محمد جواد ظریف کی جانب سے عالمی عدالت میں امریکہ کے خلاف شکایت کو موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر عالمی عدالت امریکہ کے خلاف فیصلہ سنا دے تو امریکہ کی جانب سے دوسرے ممالک اور عالمی اداروں کے خلاف امریکہ کے سخت اقدام کو روکا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف یکطرفہ طور پر ایک بار پھر پابیدیاں عائد کرنے کے اقدام کو عالمی عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ عالمی عدالت نے منگل 24 جولائی کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپپو کو ایک مراسلہ بھیج کر ایران کی شکایت پر کارروائی کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے واشنگٹن کو متنبہ کیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی یکطرفہ پابندیوں سے اجتناب کرے ۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں