16 October 2024

جوہری معاہدہ ، بہترین عالمی معاہدہ قرار

روس نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کیلئے مزید مذاکرات کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۱۵
تاریخ اشاعت: 11:52 - July 28, 2018

جوہری معاہدہ ، بہترین عالمی معاہدہ قرارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، روس کے صدرولادیمیر پوتین نے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقدہ 5 رکنی تنظیم بریکس اجلاس کے اختتام کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کو ایک اچھااور بہترین عالمی معاہدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مزید مذاکرات کی ضرورت ہے.

روس کے صدر نے ایران جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدہ صرف ایران اور امریکہ تک محدود نہیں بلکہ اس کا تعلق دوسرے ممالک بشمول یورپی فریقین سے بھی ہے.

ولادیمیر پوتین نے اس بات پر زور دیا کہ جوہری معاہدے سے متعلق ایسے بہت سے مسائل ہیں جن پر مشاورت اور مذاکرات ضروری ہیں لہذا ان مسائل کو صرف ٹیلی فونک رابطوں کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا.

انہوں نے امریکہ کی دوسرے ممالک کے خلاف پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا رویہ امریکہ کی بڑی اسٹریٹجک غلطی ہے جس سے امریکی ساکھ اور ڈالر کو نقصان پہنچ رہا ہے.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں