اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکی تجارتی جنگ کا مل کر مقابلہ کرنے کا عزم

ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ بریکس کے سربراہوں نے امریکا کی تجارتی جنگ کا مل کر مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۲۰
تاریخ اشاعت: 17:57 - July 28, 2018

امریکی تجارتی جنگ کا مل کر مقابلہ کرنے کا عزممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، جوہانسبرگ میں بریکس سربراہی اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والے بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ امریکہ کے تجارتی اقدامات کے نتیجے میں ترقی پذیر ملکوں کی مالی اور اقتصادی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ  ہے۔

بیان میں دنیا کے تمام ملکوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین اور ضابطوں کی پابندی کریں اور عالمی تجارتی نظام کے تحت اپنے وعدوں پر عمل کریں۔

قابل ذکر ہے بریکس کے رکن ملکوں کا سربراہی اجلاس بدھ سے جنوبی افریقہ کے دارالحکومت جوہانسبرگ میں شروع ہوا تھا اور ہفتے کے روز ایک بیان جاری کر کے ختم ہوگیا۔برازیل، روس، چین، ہندوستان اور جنوبی افریقہ بریکس کے رکن ممالک ہیں۔

چین کے صدر شی جن پھنگ، ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی، روس کے صدر ولادی میر پوتین، برازیل کے صدر مشیل تمر اور جنوبی افریقہ کے صدر سریل راما فوزا نے اجلاس میں شرکت کی۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں