اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے پر فرانس کی مخالفت

فرانس کے صدر میکرون نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ یورپی یونین کے وسیع تجارتی معاہدے کے حق میں نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۳۳
تاریخ اشاعت: 22:44 - July 29, 2018

امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے پر فرانس کی مخالفتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، فرانس کے صدر میکرون نے عالمی تجارت کے میدان میں امریکی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ امریکا اور یورپی یونین کے درمیان وسیع تجارتی معاہدے کے لئے کسی بھی طرح کے مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں۔

میکرون نے کہا کہ اچھے اقتصادی مذاکرات اسی صورت میں انجام پاتے ہیں جب وہ متوازن ہوں، دوطرفہ احترام کی بنیاد پر ہوں اور کسی دھونس و دھمکی کے بغیر ہوں۔

فرانسیسی صدر کا بیان امریکی صدر ٹرمپ کی غنڈہ گردی کی ذہنیت کی جانب اشارہ ہے کہ جس کے تحت وہ ہمیشہ اس بات کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ اپنی مرضی اور مطالبات دھونس و دھمکی اور طاقت کے ذریعے منوائیں۔

یورپی کمیشن کے سربراہ جان کلوڈ یونکر نے بھی گذشتہ ہفتے واشنگٹن میں  امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں واشنگٹن اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اضافے پر عالمی برادری کی تشویش سے انہیں آگاہ کیا۔ درحقیقت یورپ اور امریکا کے درمیان گہرے تجارتی اختلافات کے پیش نظر ٹرمپ کے اس بیان پر یقین کرنا مشکل معلوم ہوتا ہے کہ واشنگٹن اور یورپی یونین  کے درمیان ایک اصولی سمجھوتہ طے پاگیا ہے۔

ٹرمپ کی مسلسل وعدہ خلافیوں کو دیکھتے ہوئے یورپی کمیشن کے سربراہ یونکر کے ساتھ ٹرمپ کے کسی بھی سمجھوتے پر کوئی اعتماد نہیں کیا جاسکتا اور یہ کہا جاسکتا ہے کہ امریکا کو اہم تجارتی مراعات دینے کے تعلق سے یورپی یونین کی شدید مخالفت کے مد نظر امریکا اور یورپی یونین کے مابین تجارتی جنگ کی آگ ایک بار پھر بھڑک سکتی ہے۔

یورپی کونسل کے چئیرمین ڈونلڈ ٹوسک نے بھی امریکا اور یورپی یونین کے درمیان وسیع تر تجاتی جنگ کی آگ بھڑک اٹھنے کے امکان کے بارے میں پوری سنجیدگی کے ساتھ خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی تباہ کن پالیسیوں کی وجہ سے یورپی یونین کو چاہئے کہ وہ خود کو ہر طرح کے بدترین حالات کے لئے تیار رکھے۔

یورپی یونین کی کوشش ہے کہ امریکا برآمد کئے جانے والے المونیم اور اسٹیل پر کسٹم ڈیوٹی ہمیشہ کے لئے اٹھا لی جائے لیکن ابھی تک اس کوشش کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسا کہ جرمن وزیرخارجہ ہایکو ماس نے بھی کہا ہے موجودہ صورتحال میں یورپ کا مقصد امریکا کے ساتھ ایک مکمل تجارتی معاہدہ کرنے کے بجائے وقت گذارنا اور آئندہ کی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں