اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی طالب علم نےاسرائیلی طالب علم کے ساتھ کھڑے ہونے سے انکار کیا

ایک ایسے وقت جب سعودی حکومت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کے لئے ساری حدیں پار کر رہی ہے جمہوریہ چک میں کیمسٹری کے بین الاقوامی اولمپیاڈ میں انعام پانے والے سعودی طالب علم نے تقسیم انعامات کے موقع پر اسرائیلی طالب علم کے ساتھ کھڑے ہونے سے انکار کردیا اور اپنی جگہ سے ہٹ کر ایران کے طالب علم کے ساتھ کھڑا ہوگیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۳۵
تاریخ اشاعت: 22:56 - July 29, 2018

سعودی طالب علم نےاسرائیلی طالب علم کے ساتھ کھڑے ہونے سے انکار کیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمہوریہ چک میں کمسٹری کے بین الاقوامی اولمپیاڈ میں سعودی عرب کے طالب علم بدر سلمان الملحم نے جس نے اس مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی چاندی کا تمغہ وصول کرتے وقت اسرائیلی طالب علم کے ساتھ کھڑے سے ہونے انکار کرتے ہوئے اپنی جگہ بدل دی اور اس جگہ پر جاکر کھڑا ہوگیا جہاں اسلامی جمہوریہ ایران کا طالب علم ایران کا پرچم لے کر کھڑا تھا۔

یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ سعودی حکمراں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو برقرار کرنے کے لئے اربوں ڈالر خرچ کررہے ہیں لیکن سعودی عرب کا ایک طالب علم رضاکارانہ طورپر سعودی حکمرانوں کی ان کوششوں پر پانی پھیر دیتا ہے۔

سعودی عرب کے میڈیا اور ویب سائٹوں نے اس پورے  واقعے کی تصویر نشر نہ کرکے صرف وہی منظر دکھایا ہے جب سعودی طالب علم اپنا انعام وصول کررہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں