مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف کے سینیئر ایڈوائز بریگیڈیئرجنرل مسعود جزائری نے امریکی ذرائع ابلاغ اور سیاستدانوں کے ایران مخالف بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے اسلامی انقلاب کا دشمن ہے اور اس کی کامیابیوں سے بوکھلایا ہوا ہے۔
انہوں نے خطے اور دنیا میں ایران کی پوزیشن اور کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسلامی انقلاب کا مخالف ہے کیونکہ یہ انقلاب تسلط قبول نہ کرنے کا پیغام دیتا ہے۔
مسلح افواج کے سینئیر عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکہ شروع ہی سے ایران کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا آیا ہے اور اس کی ایران مخالف پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
امریکہ نے آٹھ مئی کو ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور ایران کی تیل کی برآمدات کو صفر تک پہنچانےکا اعلان کیا تھا۔
امریکہ نے دنیا بھر کے ملکوں سے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے تحت تہران سے تیل کی خریداری کا سلسلہ مکمل طور پر بند کردیں،تاہم دنیا کے بہت سے ملکوں نے امریکی مطالبے کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی پالیسیوں کی پیروی نہیں کرتے۔
پیغام کا اختتام/