16 October 2024

شام کے بارے میں آستانہ مذاکرات کا دسواں دور

شام کے بارے میں آستانہ مذاکرات کا دسواں دور روس کے ساحلی شہر سوچی میں شروع ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۴۳
تاریخ اشاعت: 17:49 - July 30, 2018

شام کے بارے میں آستانہ مذاکرات کا دسواں دورمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سوچی میں آستانہ مذاکرات کے دسویں دور کی سرپرستی بھی ایران، روس اور ترکی کررہے ہیں- مذکورہ تینوں ممالک شام میں امن اور جنگ بندی کے ضامن ممالک کے طور پر شامی دھڑوں کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کررہے ہیں۔

سوچی مذاکرات کے ایجنڈے کے مطابق پہلے دن ماہرین کی سطح پر بات چیت کی جائے گی۔سوچی اجلاس کا جنرل سیشن منگل کے روز ہوگا جس میں ایران، روس اور ترکی کے وفود حصہ لیں گے۔سفارتی امور میں ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی حسین جابری انصاری سوچی مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت کریں گے۔ جس کے دوران شام کی تازہ ترین صورتحال پر غور و خوص کیا جائے گا۔

امریکہ شام کے بارے میں ہونے والے امن مذاکرات میں شریک نہیں ہے۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں