اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران سے ہندوستانی تیل کی درآمد میں اضافہ

ہندوستان نے اعلان کیا ہے کہ ایران سے اس کی تیل کی درآمد میں اضافہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۶۳
تاریخ اشاعت: 22:33 - July 31, 2018

ایران سے ہندوستانی تیل کی درآمد میں اضافہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، امریکا کے دباؤ کے باوجود ہندوستان کے پیٹرولیئم کے وزیر نے اعلان کیا ہے کہ ایران سے تیل کی درآمد میں اضافہ ہوا ہے۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کے مطابق ہندوستان کے وزیر پیٹرولیئم دھرمیندر پردھان نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے، ایران سے ہندوستانی کی تیل کی درآمد میں کمی کی رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان رپورٹوں کے برعکس ایران سے تیل کی درآمد بڑھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستانی آئل ریفائنریوں نے رواں سال کے جون میں دو ہزار سترہ کے ماہ جون کے مقابلے میں ایران سے اڑتالیس فیصد زیادہ تیل درآمدکیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ دو ہزار سترہ کے ماہ جون میں ایران سے ایک اعشاریہ نو ملین ٹن خام تیل درآمد کیا گیا تھا جبکہ دو ہزار اٹھارہ کے ماہ جون میں دو اعشاریہ آٹھ دو ملین ٹن ایرانی خام تیل درآمد کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی کے گزشتہ دورہ ہندوستان میں نئی دہلی حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ ایرانی تیل کی درآمد دو لاکھ پانچ ہزار بیرل روزآنہ سے بڑھا کر، تین لاکھ چھیانوے ہزار بیرل روزآنہ کی سطح تک پہنچائے گی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں