مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی جانب سے گزشتہ ماہ جولائی میں ایرانی تیل کی خریداری میں 30 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ مجموعی طور پر اس نے 7 لاکھ 68 ہزار بیرل خام تیل ایران سے خریدا.
ہندوستان کی سرکاری ریفائنری کمپنیوں نے ایرانی تیل کی خریداری میں اضافہ کیا ہے جس کے تحت گزشتہ سال کے اعداد و شمار کو اگر دیکھا جائے تو ہندوستان کو ایرانی تیل کی برآمدات میں 85 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.
ہندوستانی وزیرپٹرولیم دھرمندرا پرادھان نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ ایران سے تیل خریداری کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد بڑھ گئی ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوستان ، چین کے بعد ایران سے تیل خریدنے والا دوسرا بڑا ملک ہے.
پیغام کا اختتام/