مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے شہداء کے بعض اہلخانہ سے ملاقات میں ملک میں حالیہ واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کے دشمن مختلف طریقوں منجملہ دولت و ثروت اورہتھیاروں کے ذریعہ انقلاب اسلامی پر ضرب وارد کرنے اور ملک میں خلل اور بد امنی ایجاد کرنے کے لئے متحد ہوگئے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک میں امن و سلامتی اورملک کی ترقی و پیشرفت کو شہداء کی فداکاری اور ایثار کا نتیجہ قراردیتے ہوئے فرمایا: قوم کے اندر ایمان ، شجاعت اور فداکاری ایسے عناصر ہیں جودشمن کی ہر سازش ، عداوت اور دشمنی کو ناکام بنا دیتے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہداء کو فداکاری ، ایثار اور قربانی کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم ہمیشہ شہداء کے خون کی مدیون ہے جنھوں نے اپنی جانوں کی قربانی پیش کرکے ایران کے خلاف مغربی اور مشرقی ممالک اور ان کے اتحادی رجعت پسند عرب ممالک کی سازشوں کو ناکام بنادیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اگر آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں عراق کی بعثی حکومت کے لئے راستہ کھل جاتا تو ایران کی صورتحال آج کے لیبیا اور شام سے کہیں زيادہ بد تر ہوتی۔
پیغام کا اختتام/