اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دھاندلی زدہ الیکشن نا منظور: متحدہ اپوزیشن پاکستان

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ الیکشن کو نہیں مانتے اسے مسترد کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۰۵
تاریخ اشاعت: 13:01 - August 03, 2018

دھاندلی زدہ الیکشن نا منظور: متحدہ اپوزیشن پاکستانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، حالیہ انتخابی نتائج کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی دوسری آل پارٹیز کانفرنس اسپیکر ایاز صادق کے گھر پر منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، ایم ایم اے، اے این پی سمیت دیگر ہم خیال جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

کانفرنس میں تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کے لیے وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا مشترکہ امیدوار لانے کے لیے جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان کا کہنا تھا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کو نہیں مانتے اسے مسترد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا امیدوارمسلم لیگ(ن)، اسپیکر کا امیدوار پیپلزپارٹی اور  ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار ایم ایم اے سے ہوگا۔

اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، پی ٹی آئی کوبتائیں گے کہ حقیقی اپوزیشن کیا ہوتی ہے، طے ہوگیا ہے کہ تمام جماعتیں پارلیمنٹ میں جائیں گی جب کہ آگے کا لائحہ طے کرنے کے لیے کمیٹی بنائی گئی ہے جو ایوان کے اندراور باہرکی حکمت عملی تیارکرے گی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں