اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکا کو ترکی بہ ترکی جواب

صدر رجب طیب اردوغان نے ترکی میں امریکا کے وزرائے قانون و داخلہ کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کردیا ہے
خبر کا کوڈ: ۲۱۲۴
تاریخ اشاعت: 19:48 - August 04, 2018

امریکا کو ترکی بہ ترکی جوابمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اسپوٹنک نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ امریکا میں ترکی کے وزرائے قانون و داخلہ کے اثاثے منجمد کئے جانے کے جواب میں حکومت انقرہ نے بھی ترکی میں، امریکا کے وزرائے قانون و خزانہ کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکا میں ترکی کے وزرائے قانون وداخلہ کے اثاثے منجمد کرنے کا امریکی حکومت کا اقدام ، ترکی کی توہین ہے ۔امریکا نے چند روز قبل ترکی کے وزرئے داخلہ و قانون پر پابندی کا اعلان کردیا تھا ۔

یاد رہے کہ ترکی میں ایک امریکی پادری کی گرفتاری کے بعد امریکی حکومت نے پہلے ترک حکومت سے اس کی رہائی کا مطالبہ کیا اور پھر ترکی کے وزرائے داخلہ و قانون پر پابندی لگادی ۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو اور وزیر قانون عبدالحمید گل چونکہ امریکی پادری کی گرفتاری میں ملوث رہے ہیں اس لئے امریکی وزارت خزانہ نے ان پر پابندی لگادی ہے ۔

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں