اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی عرب اور کینیڈا میں سفارتی جنگ

سعودی عرب اور کینیڈا کے مابین سفارتی جنگ اپنے انتہا کو پہنچ چکی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۳۰
تاریخ اشاعت: 7:17 - August 07, 2018

سعودی عرب اور کینیڈا میں سفارتی جنگمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے کینیڈا سے سفیر واپس بلالیا جبکہ کینیڈین سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24گھنٹے میں سعودی عرب چھورنے کا حکم دے دیا۔

کینیڈا سےتمام تجارت اور نئی سرمایہ کاری معطل کردی اورکہا کہ اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔

اس سے پہلے کینیڈا نے انسانی حقوق کے کارکنوں کی قید ختم کر کے رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

سعودی عرب نے بلاگر رائف بدوی کے بعد گزشتہ ہفتے ان کی بہن ثمر بدوی کو گرفتار کیا تھا ۔ ثمر بدوی خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی خاتون ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت پر تنقید کے الزام میں رائف بدوی 2012 سے قید ہیں ۔ آل سعود کی جانب سےکسی کو بھی اس ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بولنے کی اجازت نہیں ہے اور انسانی حقوق کے تحفظ کا نعرہ لگانے والی امریکی حکومت سعودی پیٹرو ڈالر کی وجہ سے نہ فقط خاموش ہے بلکہ سعودی عرب کا اہم اتحادی ملک بھی ہے۔

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں