16 October 2024

ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے پرچین کی قدردانی

یورپی یونین نے کہا ہے کہ ایرانی تیل کی خریداری جاری رکھنے کا چینی فیصلہ قابل ستائش ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۳۵
تاریخ اشاعت: 13:35 - August 07, 2018

ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے پرچین کی قدردانیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی معاون نیسالی توچی نے اپنے ٹوئیٹ میں ایران مخالف امریکی پابندیوں کے باوجود چین کی جانب سے ایرانی تیل کی خریداری جاری رکھنے کے فیصلے کو جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے.

انہوں نے چین کی جانب سے ایرانی تیل کی درآمدات کو بند کرنے کے امریکی مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چین کا فیصلہ ایران جوہری معاہدے کو تحفظ دینے کے لئے ایک اہم قدم ہے.

بلومبرگ نیوز کے مطابق، چین کی جانب سے ایرانی تیل کی درآمدات کے خاتمے کے حوالے سے امریکہ کی درخواستوں کو مسترد کرنا امریکی صدر ٹرمپ کی ایران مخالف سازشوں کی شکست کی علامت ہے.

بلومبرگ نے کہا کہ واشنگٹن چین کو ایرانی تیل کی درآمدات کے خاتمے کے لئے قائل نہیں کرسکا اور ٹرمپ کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کو الگ تھلگ کرنا تھا.

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں