16 October 2024

ہندوستانی سیاستدان ایم کروناندھی انتقال کر گئے

ہندوستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور اس ملک کے صدر اور وزیراعظم نے ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۴۶
تاریخ اشاعت: 10:16 - August 08, 2018

ہندوستانی سیاستدان ایم کروناندھی انتقال کر گئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند نے تمل ناڈو کےقد آور لیڈر ایم کروناندھی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ"ایم کروناندھی کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی غمزدہ ہوں۔ وہ ہندوستان کے سینئر ترین لیڈروں میں سے تھے۔ ان کے انتقال سے ہم با اثر عوامی لیڈر، عظیم مفکر، قلمکار اور ایسے قدآور لیڈر سے محروم ہوگئے جن کی زندگی غریبوں اور پسماندہ لوگوں کے لئے وقف تھی۔"

واضح رہے کہ (ڈی ایم کے ) کے سربراہ اور تمل ناڈو کے سابق وزیراعلی ایم کروناندھی کا کل شام 6بج کر 10 منٹ پرکاویری اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ94  برس کے تھے ۔ وہ کافی دنوں سے علیل تھے اور حالت بگڑنے پر انہیں28 جولائی کو اسپتال میں داخل کرایا گیاتھا۔ان کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی پوری ریاست میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ کل رات ان کی حالت نازک ہونے کے بعد ہی بڑی تعداد میں لوگ اسپتال کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے تھے ۔

ڈی ایم کے سربراہ کرونا ندھی پانچ بار تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ اور 12 بار اسمبلی  کے رکن رہے۔

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں