مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، شمالی کوریا کے سرکاری ترجمان اخبار رودونگ سیمون کے مطابق پیانگ یانگ نے سنگاپور معاہدے کے تحت ایٹمی تجربات کا سلسلہ بند کردیا ہے اور جنگ کوریا میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی باقیات بھی امریکہ کے حوالے کردی ہیں۔
اخبار کے مطابق شمالی کوریا جانب سے اپنے وعدوں پر عملدرآمد کے باوجود امریکہ نے اپنا ایک بھی وعدہ پورا نہیں بلکہ شمالی کوریا کے خلاف مخاصمانہ پالیسیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارہ جون کو سنگاپور میں ہونے والی ایک ملاقات کے دوران ایک سمجھوتے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت پیانگ یانگ نے ایٹمی تجربات بند اور امریکہ نے شمالی کوریا کی سلامتی کی ضمانت فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
شمالی کوریا کے ساتھ سمجھوتے کے باوجود امریکہ نے اس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے قانوں میں مزید ایک سال کی توسیع کے بل پر دستخط کردیئے ہیں.