مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نمائندہ دفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیونگ یانگ کے ایٹمی ہتھیاروں اور ان کی نابودی کے بارے میں شمالی کوریا کی جانب سے نیک نیتی ثابت کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا بیان امریکی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہے -
شمالی کوریا کے نمائندہ دفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو چاہئے کہ وہ ایک خاص ملک کو خوش کرنے کے بجائے ایسا موقف اپنائیں جو جزیرہ نمائے کوریا میں امن و استحکام کی برقراری میں مدد دے-
اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے دفتر نے کہا ہے کہ سکریٹری جنرل گوترش کا یہ بیان کہ پیونگ یانگ ایٹمی ہتیھاروں کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات انجام دیکر اور دوبارہ ایٹمی ہتھیار نہ بنانے کا عملی وعدہ کرکے بین الاقوامی برادری کا رکن بن سکتا ہے، ناقابل قبول ہے
پیغام کا اختتام/