مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امریکی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر ترکی کی بے احترامی کا سلسلہ جارہا تو انقرہ امریکا کو چھوڑ کے اپنے لئے نئے اتحادی تلاش کرے گا۔
اس رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے ایک مقالے میں لکھا ہے کہ انقرہ کے خلاف واشنگٹن کے یک طرفہ اقدامات سے امریکی مفادات اور اس کی قومی سلامتی کو ہی نقصان پہنچ رہا ہے ۔
انھوں نے لکھا ہے کہ حالیہ برسوں میں واشنگٹن اور انقرہ کے روبط نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی ہے ۔رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ اگر امریکا ترکی کے قومی اقتدار اعلی کا احترام نہیں کرے گا تو دونوں ملکوں کے روابط خطرے میں پڑجائیں گے ۔
اس درمیان اطلاعات ہیں کہ ترکی کے ساتھ تجارتی جنگ چھیڑنے کے امریکی حکومت کے اقدام کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوغان نے روس کے صدر ولادیمیرپوتن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے