16 October 2024

پابندیاں عوامی حقوق کی خلاف ورزی ہیں : ایران

اقتصادی پابندیاں پائیدار ترقی کی راہ میں رکاوٹ اور عوام کے ترقی کرنے کے حق کی خلاف ورزی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۸
تاریخ اشاعت: 11:22 - February 03, 2018

پابندیاں عوامی حقوق کی خلاف ورزی ہیں : ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اسحاق آل حبیب نے اقوام متحدہ کی سماجی ترقی کمیشن کی 56ویں نشست میں عدم استحکام کی صورتحال کو دنیا میں غربت کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پابندیاں، عوام کے ترقی کے حق کی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غربت کے خاتمے کی عالمی کوششوں کے باوجود آج بھی دنیا کے مختلف علاقوں میں عوام کو غربت کا سامنا ہے۔

مشرق وسطی میں تنازعات اور عدم استحکام کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ ایسے تنازعات کے جاری رہنے سے غربت میں اضافہ، بالخصوص خواتین اور بچوں کی مشکلات بدستور برقرار رہیں گی۔

آل حبیب نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے غربت کے خاتمے کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی ہے اور ہم اس مقصد کے لئے پانچ سالہ قومی ترقیاتی پروگرام کے نفاذ اور قانون سازی پر کام کر رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں