اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغان جیل میں قیدیوں کی بھوک ہڑتال

افغانستان کی پل چرخی جیل میں ہزاروں قیدیوں نے بھوک ہڑتال کردی ہے ۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۸۱
تاریخ اشاعت: 23:00 - August 11, 2018

افغان جیل میں قیدیوں کی بھوک ہڑتالمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغان دارالحکومت کابل کی پل جیل میں تقریبا چار ہزار قیدیوں نے جمعے سے قید کی مدت میں کمی نہ کئے جانے پر بطور احتجاج بھوک ہڑتال کردی ہے

پل چرخی جیل کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ اس بھوک ہڑتال کا آغاز ان قیدیوں نے کیا ہے کہ جنہیں افغانستان کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے جرم میں جیل میں بند کیا گیا ہے۔

جیل کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ان قیدیوں کا مطالبہ ہے کہ صدر اشرف غنی کے فرمان کے مطابق ان کی قید کی مدت بھی کم کی جائے ۔بتایا گیا ہے کہ کابل کی پل چرخی جیل میں چھے ہزار قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے لیکن اس وقت اس جیل میں نو ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں