اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی فوج کی فتوحات

شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جنوبی صوبے درعا کے اسٹرٹیٹجک شہر انخل کو مکمل طور پر دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے بعد اس پر شام کا پرچم لہرادیا ہے -
خبر کا کوڈ: ۲۱۸۴
تاریخ اشاعت: 23:52 - August 11, 2018

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی فوج کی فتوحاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے صوبہ درعا کے شہر انخل کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزادا کرانے کی کارروائی کے دوران دسیوں تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور شہر کی عمارتوں پر قومی پرچم لہرادیا ہے۔

اس سے قبل درعا میں دہشت گردوں کے ذریعے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں کم سے کم اٹھارہ شامی باشندے جاں بحق ہوگئے تھے- بارودی سرنگ پھٹنے کا یہ واقعہ درعا کے ٹاؤن محجہ کے اطراف میں پیش آیا -

دوسری جانب شامی فوج نے مشرقی صوبے السویدامیں بھی دہشت گردوں کے خلاف اپنی کامیابیوں کو جاری رکھتے ہوئے تل علم نامی علاقے کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا ہے - اس سے پہلے بھی شامی فوج نے السویدا میں پیشقدمی کرتے ہوئے الزلف، ارض الکراع اور ظہرہ راشد سمیت کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا -

اس دوران شامی ذرائع نے خبردی ہے کہ دنیا کے نو ملکوں سے دس لاکھ سے زائد شامی پناہ گزیں اب اپنے گھروں کو لوٹنے کی بات کررہے ہیں - جن شامی پناہ گزینوں نے وطن لوٹنے کی خواہش ظاہر کی ہے وہ ترکی لبنان اور جرمنی میں پناہ لئے ہوئے ہیں -

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ روسی سیکورٹی فورس شام اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد سے متصل جولان کی پہاڑیوں کے قریب آٹھ چیک پوسٹیں قائم کررہی ہے - شام میں متعین روسی فوج کے اسسٹنٹ کمانڈر نے بتایا ہے کہ روس نے شام کے سرحدی صوبے قنیطرہ میں ایک فوجی چیک پوسٹ قائم کردی ہے جبکہ سات دیگر چیک پوسٹیں اسی علاقے میں قائم کی جائیں گی۔  روسی فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ یہ چیک پوسٹیں شامی شہریوں کی جان کی حفاظت کے لئے قائم کی جارہی ہیں - دوسری جانب دہشت گردوں نے شمالی شہر حلب میں الحمدانیہ کے علاقے میں کئی میزائل فائر کئے ہیں جس کا شامی فوج نے سخت جواب دیا جبکہ روسی فوجی اڈے حمیمیم نے کہا ہے کہ روس کے دفاعی سسٹم نے دہشت گردوں کے دو ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں