مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے گزشتہ روز ایک تقریب میں اعلان کیا کہ ہم ڈالر کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کے نتائج سے نمٹنے کے لئے قومی کرنسی کے ذریعہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس، چین اور یوکرائن کے ساتھ باہمی تجارت تعلقات کو جاری رکھیں گے.
اس موقع پر انہوں نے ان چار ممالک کو ترکی کے اہم شراکت دار ممالک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم قومی کرنسی کے ذریعہ ان ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو جاری رکھنے کے لئے مناسب اقدامات کر رہے ہیں.
اردوغان نے ترکی کے خلاف امریکہ کی دھمکیوں کو بے اثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایسی حکومت کو قبول نہیں کرتے جنہوں نے تمام دنیا کے خلاف معیشتی جنگ کا آغازکر کے پابندیوں کی دھمکی دی ہے.
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ترکی کو اپنے موقف سے پیچھے دھکیلنے کیلئے ترکی پر اقتصادی اور سیاسی دباؤ ڈال رہےہیں.
پیغام کا اختتام/