مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈیلی پاکستان نے برطانوی نیوز سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے رہنما علی الحوثی نے پاکستان تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کے نئے رہنما دوسروں کی جنگیں لڑنے کے نقصانات کو بخوبی سمجھتے ہوں گے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے یمن کی جنگ میں پاکستان کو شامل نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے نواز شریف کی حکومت سےکہا تھا کہ پاکستان کو دوسروں کی جنگ میں کودنے کے بجائے علاقے میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئیے اس لئے کہ ماضی میں اس قسم کی جنگوں میں شامل ہونے کی وجہ سے پاکستان کو کافی جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا اور یہ ملک اب دوسروں کی جنگ میں شرکت کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
یمن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ان کے دیگر اتحادیوں نے گذشتہ تین سال سے یمنی عوام پرخونریز جنگ مسلط کررکھی ہےجس میں اب تک 40 ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
پیغام کا اختتام/