مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کل ہمارے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران اور بعض دیگر ممالک کے خلاف امریکی پابلندیوں پر کہا کہ یوں دکھائی دیتا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ پابندی عائد کرنے والی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اب امریکہ ترکی اور روس سمیت بعض دیگر ملکوں کے خلاف بھی پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو غیر قانونی اور عالمی قوانین و آداب اور اصولوں کے منافی ہے اور امریکہ کی اس قسم کی پالیسی کو شکست ہو گی۔
بہرام قاسمی نے کہا کہ عالمی برادری اور حتی رائے عامہ امریکہ کو یکطرفہ طور پر اپنی چودھراہٹ قائم کرنے کی اجازت نہیں دے گی ۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیل کے خلاف 33 روزہ جنگ میں اسلامی مقاومت و مزاحمت کی کامیابی کی بارہویں سالگرہ کی لبنان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔
پیغام کا اختتام/