16 October 2024

جدید ترین ایرانی لڑاکا طیارے کی رونمائی

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایرانی ساخت کے پہلے جدید ترین لڑاکا طیارے کی رونمائی کردی ہے
خبر کا کوڈ: ۲۲۴۰
تاریخ اشاعت: 12:00 - August 22, 2018

جدید ترین ایرانی لڑاکا طیارے کی رونمائیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بائیس اگست یوم دفاعی صنعت کے موقع پر ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین کے تیار کردہ جدید ترین لڑاکا طیارے کوثر کی تقریب رونمائی میں صدر ایران کے علاوہ وزیر دفاع اور دیگر اعلی سول اور فوجی عہدیدار شریک تھے۔

جدید ترین لڑاکا طیارہ کوثر ایرانی ماہرین اور سائنسدانوں نے اندرونی وسائل اور ٹیکنالوجی سے کام لیتے ہوئے تیار کیا ہے جو اسمارٹ ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہے۔

لڑاکا طیارہ کوثر، ایڈوانس ایوی ایشن اور فائرکنٹرول سسٹم سے لیس ہے اور اس کو کم فاصلے کے فوجی مشن کی انجام دھی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس طیارے میں ڈیجیٹل ملٹری دیٹا نیٹ ورک، ملٹی پرپز ڈیجیٹل مائینٹرز، بیلسٹک کیلکیولیشن کمپپوٹر اور اسمارٹ موبائل میپنگ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔

یہ طیار اپنے جدید ترین سسٹم کے بدولت فضائی جنگ میں دشمن کے اہداف کا پتہ لگانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ ہیڈاپ ڈسپلے کی بدولت یہ اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کی بھی توانائی رکھتا ہے۔یہ طیارہ ڈبل اور سنگل دونوں کاکپٹ کے ساتھ تیار کیا جاسکتا ہے اورمستقبل قریب میں فضائی جنگ کی تربیت کے لیے بھی اسے استعمال میں لایا جاسکتاہے اس طیارے کی رونمائی کے بعد ایران دنیا کے ایسے چند ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے جو جدید ترین لڑاکا طیارے ڈیزائن اور تیار کرنے کی ٹیکنالوجی رکھتے ہیں۔

دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے ارکان نے اپنے ایک بیان میں یوم دفاعی صنعت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے دفاعی صنعتوں کی ترقی اور دفاع وطن کی تقویت کو ضروری قرار دیا ہے۔ارکان پارلیمنٹ کے جاری کردہ بیان میں  دفاعی صنعتوں میں ہونے والی ترقی و پیشرفت کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دشمن کی جانب سے عائد کی جانے والی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ملکی دفاع کے میدان میں ہونے والی ترقی استقامتی معیشت کے حصول کی جانب اہم قدم اور ملک کے اقتدار اعلی کی برتری کی علامت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے دفاعی صنعتوں کے ماہرین اور کارکنوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی ترقی اور ڈیٹرینس میں اضافے سے ایک جانب دشمن اور تسلط پسند طاقتیں خوف میں مبتلا ہیں تو دوسری جانب خطے اور دنیا میں ایران کے دوستوں کے لیے یہ بات خوشی کا باعث ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کی دفاعی صنعتوں کی ترقی اس حقیقت کا ناقابل انکار ثبوت ہے کہ چالیس برس سے جاری پابندیاں نہ صرف یہ کہ ایران کی دفاعی صنعتوں کو ترقی روک نہیں سکیں بلکہ ایران کی ترقی نے پابندیوں کی دیوار میں سنگین شگاف ڈال دیے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں