02 February 2025

ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۴۲
تاریخ اشاعت: 15:07 - August 22, 2018

ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ حکومت فوری طور پر ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرے۔

پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ علماء خطباء عیدکے اجتماعات میں ہالینڈ میں چھپنے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کرائیں جب کہ حکومت، ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرے۔

مولانافضل الرحمن کا کہنا تھا کہ مسلمان عید کی خوشیوں میں غربا کو شریک کریں اور دین اسلام کے ہرحکم کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کا عہدکریں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں