مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا کے گوشہ و کنار سے مکہ مکرمہ پہنچنے والے حاجیوں نے منگل کو عرفات اور مشعرالحرام یا مزدلفہ میں مناسک حج انجام دینے کے بعدمنیٰ پہنچ کر رمی جمرات یا شیطان کو کنکریاں مارنے کا فریضہ انجام دیا اور اس کے بعد تقصیر کی یا بال مونڈوائے۔
حجاج کرام میں تین دن تک منیٰ میں وقوف یا قیام کریں گے اور تینوں ہی دن رمی جمرات ادا کریں گے- اس کے بعد مکہ روانہ ہوجائیں گے۔
مکہ پہنچنے کے بعد طواف وسعی اور طواف النسا جیسے مناسک انجام دینے کے بعد اپنا حج مکمل کریں گے - قبل ازیں پیر کو حاجیوں نے میدان عرفات میں رکن اعظم انجام دینے کے ساتھ ساتھ مشرکین سے برائت کا پروگرام بھی منعقد کیا جس میں ایران اور دنیا کے دیگر ملکوں کے حاجیوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں حاجیوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا اور بعد میں امریکا اور اسرائیل جیسی طاغوتی طاقتوں کے خلاف نعرے لگا کر ان سے شدید نفرت و بیزاری کا اعلان کیا گیا۔
پیغام کا اختتام/